actors 29

وہ بالی ووڈ اداکار جو دوران شوٹنگ شدید زخمی ہوئے

 ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)اداکار فلموں میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے خطرات مول لیتے ہیں اور اسٹنٹس یا ایکشن کے دوران زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔

بالی ووڈ کے بہت سے اداکار اپنی فلموں کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہوئے جب کہ ان میں سے کچھ تو موت کے منہ سے واپس آئے۔ ایسے ہی چند اداکاروں کے بارے میں آپ کو بتاتے ہیں۔

شاہ رخ خان:
shahrukh khan

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے فلم ’دلہا مل گیا‘ میں بہت چھوٹا سا کردارادا کیا تھا، تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کے کندھے میں چوٹ آگئی تھی، جسے ٹھیک ہونے میں کئی ماہ لگ گئے تھے۔

سلمان خان:
salman khan

دبنگ سلمان خان بھی بہترین اداکاری کرنے پر آتے ہیں تو سب بھول جاتے ہیں۔ اپنی بلاک بسٹر فلم ’وانٹڈ‘ کی شوٹنگ کے دوران اسٹنٹ کررہے تھے کہ اچانک ان کے سیدھے بازو پرچوٹ آئی اورزخم بھرنے میں خاصا وقت لگا۔

ابھیشیک بچن:
abhishek

چھوٹے بگ بی ابھیشیک بچن اپنی فلم ’بول بچن‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے، شوٹنگ کے دوران ایک منظر میں وہ رکشے میں سفر کر رہے ہوتے ہیں کہ اچانک رکشے سے گرجاتے ہیں جس کے باعث ان کے چہرے پر6 ٹانکے آئے تھے اور فلم کی شوٹنگ کچھ عرصے کے لیے منسوخ کردی گئی تھی۔

اکشے کمار:

akshay
خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار ویسے ہی اصل اسٹنٹس کے ماہرہیں، پربھو دیوا کی ہدایتکاری میں بننے والی بلاک بسٹرفلم ’راؤڈی راٹھور‘ کے خطرناک ترین مناظرکی شوٹںگ میں مصروف تھے کہ اسٹنٹ کے دوران ان کے بھی کندھے پر اچھی خاصی چوٹ آئی، اور اس چوٹ نے بھی ٹھیک ہونے میں اچھا خاصا وقت لیا۔

ایشوریا رائے:
aishwarya

بالی ووڈ خوبرو اداکارہ ایشوریا رائے اپنی فلم ’خاکی‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، جہاں وہ جیپ میں بیٹھ کر ایک منظرعکس بند کروا رہی تھیں کہ اچانگ جیپ بے قابوہوجاتی ہے اوراداکارگرجاتی ہیں، اداکارہ کے گرنے کے بعد انکے پیرکی ہڈی ٹوٹ گئی تھی، اس کے علاوہ ان کے جسم پر بہت سے زخم بھی آئے تھے۔

رنویرسنگھ:

ranveer
رنویرسنگھ اپنی فلم ’غنڈے‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران بے قابو ہوکرسیٹ سے ہی گر جاتے ہیں، اور گرنے کے باعث ان کے چہرے پر بہت ٹانکے آئے تھے، جس کے بعد ڈاکٹرکی جانب سے انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔

امیتابھ بچن:
amitabh

امیتابھ بچن کی اپنی مایہ نازفلم ’قلی‘ کی شوٹنگ کے دوران ٹیبل سے لگنے والی چوٹ اتنی خطرناک تھی کہ ان کی  زندگی خطرے میں پڑ گئی تھی اور انہوں نے کافی دن اسپتال میں گزارے تھے، یہ حادثہ خبروں کی زینت بنا بھی تھا جس میں ڈاکٹرز کے مطابق اداکار کودوسری زندگی ملی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں