karisma kareena 406

کرینہ اپنی بڑی بہن کرشمہ کے ماضی کا سچ منظر عام پر لے آئیں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ناموربالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے ایک انٹرویو کے دوران ماضی کا واقعہ بیان کرتے ہوئےاپنی بڑی بہن کرشمہ کپور کے بارے میں انتہائی اہم انکشاف کیا ہے۔
اداکارہ کرشمہ اور کرینہ کپور کا تعلق بالی ووڈ کے بااثر کپور خاندان سے ہے۔ دونوں بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار راج کپور کی پوتیاں اور اداکار رندھیر کپور کی صاحبزادیاں ہیں۔ کپور خاندان کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس خاندان کی چوتھی نسل جن میں اداکاررنبیر کپور، اداکارہ کرینہ اور کرشمہ کپور شامل ہیں فلم انڈسٹری سے وابستہ ہے اور ان کا سفر بالی ووڈ میں کامیابی سے جاری ہے۔عموماً اسٹار کڈز کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں دیگر افراد کی نسبت بالی ووڈ میں انٹری دینے اور فلمیں حاصل کرنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑتی بلکہ انہیں بآسانی فلموں میں چانس مل جاتا ہے تاہم حقیقت کچھ اور ہے۔
بالی ووڈ کی بیگم اداکارہ کرینہ کپور خان نے ماضی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران اسٹار کڈز کو باآسانی فلموں میں چانس ملنے کی حقیقت سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ سب لوگ سمجھتے ہیں ہما رے خاندان کے افراد پہلے سے شوبز سے وابستہ ہیں لہٰذاہمیں فلموں میں کام حاصل کرنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی لیکن یہ سچ نہیں ہے ابتدا میں تو ایک آدھ فلم با آسانی مل جاتی ہے لیکن ہمیں شوبز میں نام بنانے کے لیے دیگر افراد کی طرح محنت اور کوشش کرنی پڑتی ہے۔ کرینہ نے اپنے بچپن کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میری بڑی بہن کرشمہ کپور نے مجھ سے بہت پہلے بالی ووڈ میں کام کا آغاز کردیا تھا لوگ سمجھتے ہیں کہ اسے بالی ووڈ میں انٹری دینے کے لیے بالکل بھی محنت نہیں کرنی پڑی لیکن یہ سچ نہیں ہے اس نے اپنا کیرئیر بنانے کے لیے بہت محنت کی ہے۔
ابتدا میں کرشمہ کپورکی بہت سارے فلمسازو ہدایت کار کی جانب سے حوصلہ شکنی کی گئی ایک بار میں نے رات میں کرشمہ کواپنی والدہ کے ساتھ دیکھا کرشمہ زور زور سے رو رہی تھی اور کہہ رہی تھی کہ اس کی کئی ہدایت کاروں نے حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ میں نہیں چل سکتی۔ اس وقت سب لوگوں نے کرشمہ کا ساتھ چھوڑ دیا تھا لیکن میری والدہ نے اس کی ہمت بندھائی اور کہا کہ وہ ضرور بالی ووڈ میں کامیاب ہوگی۔ مجھے اپنی بہن کو روتے ہوئے دیکھنا بہت برا لگ رہا تھالیکن میں اس وقت اس کے سامنے نہیں گئی کیونکہ اگر میں اسے روتے ہوئے دیکھ لیتی تو اسے مزید تکلیف ہوتی۔
واضح رہے کہ کرینہ کپور ان دنوں اپنی فلم ’ویرے دی ویڈنگ‘کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ساتھ اداکارہ سونم کپور بھی اہم کردارمیں نظرآئیں گی۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں