Russian bomber 8

شام میں روسی بمباری سے بچوں سمیت 53 افراد جاں بحق

دمشق(مانیٹرنگ ڈیسک)شام کے مشرقی صوبے دیرالزور کے گاؤں الشفہ میں روسی فضائی بمباری سے 53 افراد جاں بحق ہو گئے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کےمطابق برطانیہ میں قائم انسانی حقوق کی شامی آبزرویٹری (ایس او ایچ آر) کا کہنا ہے کہ شام میں روسی فضائی بمباری سے 53 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 21 بچے بھی شامل ہیں۔
فضائی بمباری کا نشانہ بننے والے صوبے دیرالزور کے بعض حصوں پر داعش کا اب بھی قبضہ ہے، دیرالزور شام کے ان چند صوبوں میں ہے جہاں دولت اسلامیہ کے گڑھ موجود ہیں۔ واضح رہے کہ ابتدائی معلومات کےمطابق فضائی حملے میں 34 افراد کے ہلاک ہونےکی اطلاعات تھیں جبکہ تباہ شدہ عمارات کے ملبہ سے ملنے والی لاشوں کے بعد مجموعی تعداد53 ہوگئی ہے۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں