3

کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو رہا کردیا گیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)گرفتار سعودی شہزادوں میں سے ایک شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو رہا کردیا گیا۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق کرپشن کے الزام میں گرفتار سعودی شہزادوں میں سے ایک شہزادہ مطعب بن عبداللہ کو ایک ارب ڈالر کے عوض رہا کردیا گیا ہے جب کہ شہزاد مطعب کے علاوہ مزید تین افراد نے بھی ڈیل کرلی ہے۔
واضح رہے کہ سعودی نیشنل گارڈ کے سابق سربراہ شہزادہ مطعب کو گزشتہ دنوں کرپشن کے خلاف کارروائی کے دوران دیگر شہزادوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں