ayesha warsi 263

مشہور ڈیزائنر عائشہ وارثی پی ٹی آئی میں شامل

لاہور: (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سے تعلق رکھنے والی مشہور ڈیزائنر عائشہ وارثی نے عمران خان سے ملاقات میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ عائشہ وارثی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کرپٹ سسٹم کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، عمران خان کے ویژن کی وجہ سے پی ٹی آئی کو جوائن کیا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ عمران خان کی قیادت میں کام کریں گی، اور ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔
بعدازاں انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک بزنس لیڈی ہونے کے طور پر یہ سوچا کہ ایسی سیاسی جماعت کا ساتھ دیا جائے جو کاروباری طبقے کا خیال رکھے۔
بشکریہ دنیا نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں