maryam aurangzeb 8

سب بھول کر آگے بڑھنا چاہیے، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سب کچھ بھول کرآگے بڑھنا چاہیے۔
احتساب عدالت میں میاں نواز شریف کی پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاکہ سب کچھ بھول کرآگے بڑھناچاہیے، ملک انتشاراور افراتفری کی صورتحال کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے کہاہے کہ وزیر قانون کو ملکی مفاد میں مستعفی ہونا پڑا، کچھ معاملات میں اسٹیٹ کیلیے قربانیاں دینا پڑتی ہیں، دھرنا ختم ہونے سے شہریوں نے سکھ کاسانس لیا۔
مریم ارنگزیب نے کہاکہ نواز شریف کووزارتِ عظمیٰ سے زبردستی اس وقت ہٹایا گیا جب ملک ترقی کر رہا تھا تاہم دہشت گردی کوختم کرکے ترقی کرتے ملک میں ایسی صورتحال افسوسناک ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں