northkoreamissiles 4

شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے جو کہ اس کے خصوصی اقتصادی زون میں آ کر گرا ہے۔
جاپان نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کا داغا گیا میزائل 50 منٹ تک فضا میں رہا اوراس کے خصوصی اقتصادی زون میں گرا جب کہ میزائل کی فضا میں موجودگی کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آگاہ کیا گیا۔
دوسری جانب امریکی حکومت کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل فائر کیا ہے تاہم میزائل فائر کرنے پر صورتحال دیکھ رہے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں