Arshi Khan 178

بگ باس11: آرشی خان کے دوست کا بڑا خلاصہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بگ باس -11 میں، آرشی خان شو کی جان بنی ہوئی ہے اور ان کی حرکتوں نے صرف ناظرین کو پسند آرہی ہے بلکہ وہ بڑھ چڑھ کر گھر میں نظر آرہی ہے. گھر میں حال ہی میں وائلڈ کارڈ انٹری لینے والی ڈھینچوک پوجا بھی آرشی خان کاساتھ دے رہی ہے، اور انکی خوب تعریف کررہی ہے ۔ اس بیچ آرشی خان کے اچھے سے جانے والی ماڈل ایکٹرس گہنا نے ان سےجوڑے کئی راز کا پردہ فاش کیا ہے. گہنا نے دعوی کیا ہے کہ آرشی خان نے اپنی عمر سے لیکر ایجوکیشن تک ہر چیز کے بارے میں جھوٹ بولا ہے گہنا نے الزام لگایا ہے کہ تعلیمی قابلیت تک ہر چیز کے بارے میں جھوٹ بولا۔ گہنا نے الزام لگایا کہ آرشی خان کی عمر 33-32 سال سے زیادہ ہے اور گریجویٹ تک نہیں ہے ۔ گہنا ۔آرشی خان کی اسکول کی دوست رہ چکی ہے .
ایک ویب سائٹ کو دیے انٹرویو میں، گہنا نے کہا ہے کہ آرشی خان کے اوپر 10 سے زیادہ مقدمات زیر التواء ہیں، جن میں سے دو پاکستان میں ہیں، 4 مہاراشٹر میں ہیں اور 4 باقی حصوں میں ہیں. اس میں چار معاملے ہندوستان اور پاکستان کے جھنڈے سے جوڑا ہے ایک معاملہ پر 5نومبر کو فیصلہ آنا ہے۔
بشکریہ اعتماد نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں