Chaudhry Shujaat and Chaudhry Pervez Elahi 10

چوہدری برادران (آج) نیب کے سامنے پیش ہونگے

لاہور(نامہ نگار ) نیب نے پنجاب میں ہا وسنگ سوسائٹی میں کرپشن کی تحقیقات کیلئے پیراگون اور آشیانہ ہا وسنگ سوسائٹی کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے چوہدری بردران کو(آج) جمعہ کو دوبارہ طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے مختلف مقدمات میں سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر ایک بار پھر(آج) 15 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔ چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات کھولے گئے ہیں، مشرف دور میں دونوں رہنما ﺅ ں کے اہم سیاسی عہدوں اور دبا ﺅ کے باعث مقدمات کو بند کر دیا گیا تھا تاہم ڈی جی نیب لاہور کی ہدایت پر ان مقدمات کو دوبارہ کھولا گیا۔چوہدری برادران نے چھ نومبر کو نیب کے روبرو پیش ہوکر ناجائز اثاثوں کے ریفرنس کا الزام مسترد کردیا تھا، دوسری جانب نیب نے ہا ﺅ سنگ سوسائٹی میں کروڑوں کے گھپلوں کی تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور پیراگون سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ندیم ضیا پیرزادہ کو بھی (آج) جمعہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن سے تمام معاہدوں کی تفصیلات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

بشکریہ ڈیلی حریف نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں