British Foreign Minister Boris Johnson1 17

ایران سے تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے: برطانیہ

لندن(فارن ڈیسک) برطانوی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور برطانیہ کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کے دورے میں ایرانی حکام کے ساتھ ان کے مذاکرات مثبت اور تعمیری رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے کے بعد ایران اور برطانیہ کے تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہو رہا ہے۔ انہوں نے برطانیہ کے لئے ایٹمی معاہدے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکام کے ساتھ مذاکرات میں ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
بشکریہ ڈیلی حریف نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں