شوبز

پریانکا چوپڑا یا کالی بلی

ممبئی (آواز نیوز) بھارتی و ہالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں سانولی رنگت کے سبب بالی ووڈ میں ’کالی بلی‘ کے نام سے پکارا جاتا تھا۔

اپنے ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ جب انہوں نے ’مس انڈیا‘ بننے کے بعد شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تو انہیں سانولی رنگت کی وجہ سے نہ صرف بے عزتی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ انہیں ’کالی بلی‘ کے نام سے بھی پکارا گیا۔

انہوں نے کہا مجھے اپنے کیریئر کے آغاز پر ہی خود پر یقین تھا کہ میں ایک باصلاحیت لڑکی ہوں اور اچھا کام کر سکتی ہوں مگر سانولی رنگت ہونے کی وجہ سے مجھے اپنی دیگر ساتھی اداکاراوں کے مقابلے دگنی محنت کرنی پڑتی تھی۔

انہو ں نے کہا کہ بھارتی انڈسٹری کے لوگوں کے سروں پر گوری رنگت کا خبط سوار ہے کیوں کہ بھارت میں برطانوی راج کو ختم ہوئے 100 سال نہیں ہوئے ہیں اس لیے یہاں کے لوگ ابھی تک انگریزوں کے ریت و رواج اور رنگت پر بہت مرتے ہیں۔

مرد اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہتے ہیں :شان شاہد

انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ بھارت سے کالی اور گوری رنگ سے متعلق تعصب پر مبنی یہ سوچ اب ختم ہو جائے۔ انہو ں نے کہا کہ بچپن میں اکثر اوقات محض تفریح کے لیے ان کے خاندان والے بھی انہیںکالی کہہ کر پکارتے تھے۔

Priyanka Chopra Black Cat News | Bollywood News in Urdu | Priyanka Chopra Reveals That the ‘black Cat’ Was Called ‘black Cat’ Due to Its Dark Complexion

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button