arshi khan 34

بھارتی عدالت کا عرشی خان کو گرفتار کرنے کا حکم

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بوم بوم آفریدی کیساتھ جسمانی تعلقات قائم کرنے کا دعویٰ کر کے شہرت حاصل کرنے والی متنازعہ بھارتی اداکارہ عرشی خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔یہ وارنٹ گرفتاری جالندھر کی عدالت نے عرشی خان کی جانب سے نیم برہنہ جسم پر بھارت اور پاکستان کا جھنڈا پینٹ کرنے کے مقدمے میں گزشتہ تین مہینوں سے عدم پیشی پر جاری کئے ہیں۔ تاہم عرشی خان سکھ کا سانس لے سکتی ہیں کیونکہ ان کے ماہر قانون ’فلین ریمیڈیوس‘ نے وارنٹ گرفتاری کیخلاف سٹے آرڈر لے لیا ہے۔ فلین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”پیر کے روز جالندھر میں مجسٹریٹ کی جانب سے عرشی خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔ میں بخار میں مبتلا ہونے کے باعث عدالت میں پیش ہونے سے قاصر تھا جبکہ سب ہی جانتے ہیں کہ عرشی خان بگ باس کے گھر میں بند ہیں۔ عرشی خان یکم اکتوبر 2017ئ سے بگ باس کے گھر میں ہیں اور گزشتہ تین مہینوں کے دوران مقدمے کی تیسری سماعت ہوئی۔“ فلین نے واضح کیا کہ وارنٹ گرفتاری معطل تو نہیں ہوئے لیکن پولیس 15 جنوری 2018ئ سے پہلے کوئی کارروائی نہیں کر سکتی جبکہ عدالت کو عرشی خان کے بگ باس کے گھر میں قید ہونے کے ثبوت فراہم کر دئیے گئے تو وہ بھی پولیس کو کارروائی کا حکم نہیں دے گی۔
بشکریہ ڈیلی پاکستان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں