بین الاقوامی

مصر صحافیوں کیلئے عرب دنیا کا سب سے بڑا جیل خانہ بن گیا

قاہرہ (آواز نیوز)مصر صحافیوں کیلئے عرب دنیا کا سب سے بڑا جیل خانہ بن گیاصحافیوں کے تحفظ کیلئے بنائی گئی کمیٹی نے 2021 کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ اس وقت مصر میں 25 صحافی جیلوں میں قید ہیں جو کسی بھی عرب ملک میں موجود تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔

دوسرے نمبر پر سعودی عرب ہے۔یکم دسمبر تک عالمی اعداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے کمیٹی نے بتایا کہ دنیا بھر میں 293 صحافی قید کی زندگی گزار رہے ہیں۔

امریکا میں 30 سے زائد بگولوں نے زد میں آئی ہر شے ملیا میٹ کردی

رپورٹ کے مندرجات میں لکھا تھا کہ آمرانہ حکومتیں اب صحافیوں کو خاموش کرانے کیلئے انہیں جیلوں میں بند کرنے کے بجائے نئے طریقے اپنا رہی ہیں جس میں انٹرنیٹ کی بندش اور جدید ترین جاسوسی آلات کی مدد سے ان پر نظر رکھنا بھی شامل ہے۔

Journalists Arrested in Arab Prison

تاہم رپورٹ میں سعودی صحافی جمال کاشوگی کے قتل کے حوالے سے کہا گیا کہ ایسا اقدام صحافیوں کیلئے زیادہ دہشت ناک ثابت ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button