ریڈ ریچ ایوری ڈور مہم اور محکمہ صحت کی تفصیلی کارکردگی
برسلز (عائشہ صدیقہ صدیق) کورونا وائرس سے بچاﺅ کیلئے وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر ریڈ ریچ ایوری ڈور مہم کا آغاز کیا گیا ، اس کو ڈاکٹر یاسمین راشد کی ہدایت پر وائرس سے بچاﺅ کیلئے اب تک کی بہترین اور اہم ترین مہم قرار دے دی ۔
مہم کے دوران صوبہ بھر کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف حاصل کیا گیا، اس کی مانیٹرنگ خود وزیراعلی نے کی اور ان کی ہدایات پر جس کے تحت صوبہ بھر کے ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا۔
جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر یونین کونسلز کی سطح تک عوام کو زیادہ سے زیاد ہ ویکسی نیٹ کر نے کا کہا گیا۔ اس مقصد کیلئے 14000نئے ویکسی نیشن سینٹرز قائم کئے گئے جبکہ 18000سے زائد خصوصی ٹیموں نے فیلڈ میں فرائض سرانجام دیئے۔
اس مہم کا اہم پہلو تھا کہ اس مہم میں تمام طبقات اور مکاتب فکر کے ساتھ ساتھ دیگر مذاہب، کمیونیٹز اور ایسے علاقوں کو بھی راڈار میں لیا گیا۔
جہاں ابھی تک ویکسین کسی ناگزیر وجہ سے نہیں پہنچ پائی وہاں بھی اس کی رسائی یقینی بنائی جائے، اس سلسلے میں تمام مسیحی عبادت گاہوں کے ساتھ ساتھ شہر کے اہم چرچ میں خصوصی طور پر ویکسین کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
مسیحی برادری نے ان تمام کاوشوں کو بہت سراہا۔ بلا تفریق صحت کی تمام سہولیات کو پنجاب بھر کی تمام آبادی کے لئے یقینی بنا نا محکمہ صحت کا بالخصوص اور محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی اولین ذمہ داری رہی ہے۔
اسکے علاوہ والڈ سٹی کے آٹھ دروازوںپر ویکسی نیشن کی خصوصی مہم شروع کی گئی ،جس کا مقصد اندرون لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں رسائی نہ ہونے کی وجہ سے تمام افراد جو ویکسی نیشن سے محروم رہ چکے ہیں ان کو یہ سہولت فراہم کی جائے۔
26فروری جس دن پاکستان میں اس کا پہلا مریض سامنے آیا سے اس کے علاج، معالجے ویکسی نیشن اور اب تک حکومت پنجاب، محکمہ صحت اور بالخصوص محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کی کاوشیں روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔
کورونا پر جتنا کہا لکھا اور بولا جا چکا ہے اس سب کی روشنی میں اب تک مرض کے متعلق آگاہی بہت زیادہ ہوچکی ہے، یہاں ہم ریڈ ریچ ایوری ڈور مہم کا احوال بتائیں گے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے ایک ہزار ارب سے زائد کے معاشی نقصان، 13000 سے زائد جانوں کے نقصان ،150سے زائد دنوںکیلئے سکول کی بندش،اسی طرح ذبردست معاشی اور مالی نقصان میں دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن کی مہمات نے اس مرض کے کنٹرول میں بہت مدد کی۔
Government of Punjab to Launch Door To Door Vaccination Campaign Video
REDریچ ایوری ڈور ویکسی نیشن مہم اپنی نوعیت کی بالکل نئی مہم تھی جس میں جس کا بنیادی فلسفہ گھرگھر ویکسی نیشن کی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانا تھا۔
اس مقصد کیلئے 18000سے زائد ٹیموں کو خصوصی طور پر اس مشن کے لئے تیار کیا گیا۔ صوبہ پنجاب بحیثیت پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہونے کی وجہ سے بہت اہم کردار کا حامل رہا۔
ریچ ایوری ڈور مہم کے دوران بہترین کارکردگی پر سیکر ٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری عمران سکندر بلوچ کو ڈاکٹر یاسمین راشد نے خوب سراہا۔