شاہد آفریدی مزید 2 سال کھیلے تو ان کی 6 فرنچائز پوری ہوجائیں گی: عاقب جاوید
لاہور قلندرز کے کپتان کا اعلان 12 دسمبر کو کریں گے، پی ایس ایل کی مقبولیت کے لیے اس کا مسلسل پاکستان میں ہونا ضروری ہے، بیان
لاہور (آواز نیوز)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی 2 سال اور کھیلے تو ا±ن کی 6 فرنچائز پوری ہوجائیں گی۔
جاری بیان میں عاقب جاوید نے کہا کہ شاہد آفریدی بہت بڑے اسٹار ہیں، ایسے کھلاڑی تاریخ میں کم ہی آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کپتان کا اعلان 12 دسمبر کو کریں گے، پی ایس ایل کی مقبولیت کے لیے اس کا مسلسل پاکستان میں ہونا ضروری ہے۔
ڈائریکٹر لاہور قلندرز نے کہا کہ پی سی بی کو اب جلد از جلد ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر میچز کے بارے سوچنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ افغان کرکٹر راشد خان پی ایس ایل کھیلیں گے، وہ جس ٹیم کے ساتھ کھیلتے ہیں، اس کو چھوڑتے نہیں ہیں۔
پیر محل میں تین دسمبر عالمی یوم معذوراں کا دن منایا گیا