شوبز

شاہ رخ خان نے فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز سے متعلق افواہوں کی تردید کر دی

ممبئی(آواز نیوز)بالی ووڈ کے بےتاج بادشاہ شاہ رخ خان نے اپنی اگلی فلم ’ڈنکی‘ کی ریلیز میں تاخیر کے حوالے سے گردش کرتی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے فلم کو کرسمس پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگ خان نے حال ہی میں دنیا بھر کے سینما گھروں میں دھوم مچانے والی فلم جوان کی غیر معمولی کامیابی کا جشن منانے کے لیے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا۔

کنگ خان کی حالیہ دونوں فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ کی باکس آفس پر شاندار کامیابی کے بعد یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ راجکمار ہیرانی کی زیر ہدایت بنے والی فلم ’ڈنکی‘ جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے، اس کی ریلیز آئندہ برس تک ملتوی کر دی جائے گی۔

مذکورہ تقریب کے دوران شاہ رخ خان نے ان تمام گردش کرتی خبروں کی تردید کرتے ہوئے فلم کو شیڈول کے مطابق کرسمس کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس فلم میں بالی ووڈ کنگ کے مدمقابل تاپسی پنو جلوے بکھیریں گی۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ ہم نے 26 جنوری کو پٹھان کے سفر کا آغاز کیا اور میں جنم اشتمی کے موقع پر شائقین کے لیے جوان لے کر آیا اب جیسے جیسے نیا سال قریب آرہا ہے۔

کرسمس کے موقع پر فلم ڈنکی کی ریلیز کرنے جا رہا ہوں، میں تمام تہواروں کو اِنضمام کر رہاہوں اور جس دن میری فلم ریلیز ہوتی ہے اس دن تو عید ہوتی ہی ہے‘۔

مجھے یقین ہے کسی خاص مقصد کیلئے دنیا میں آئی ہوں: شلپا شیٹی

خیال رہے کہ اس سے قبل شاہ رخ خان کے قریبی ذرائع کی جانب سے فلم ڈنکی کی ریلیز میں تاخیر کا عندیہ دیتے ہوئے اس اگلے سال کے شروع میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

Indian Film Dunki News in Urdu | Bollywood News in Urdu | DUNKI Teaser Review | Shahrukh Khan | Yogi Bolta Hai

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button