پاکستان

آزادکشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں میں مہنگائی کےخلاف مظاہرے حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہیں: بلاول بھٹو

ملک بھر کی عوام نے حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنادیا،عمران خان کو عوامی حمایت کے بغیر وزیراعظم رہنے کا کوئی حق نہیں‘ چیئرمین پیپلز پارٹی

لاہور(آواز نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کرنے پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف احتجاج کے لئے میری اپیل پر پاکستان کے عوام نے ملک بھر میں مظاہرے کرکے حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنادیا۔

PPP news today in urdu

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ نہیں کھڑے، عمران خان کو عوامی حمایت کے بغیر وزیراعظم رہنے کا کوئی حق نہیں، ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہروں کے انعقاد پر پیپلز پارٹی کی مقامی تنظیموں اور جیالوں کا بھی شکرگزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب، وسیب، خیبرپختونخواہ ، بلوچستان، سندھ، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں مہنگائی کے خلاف عوامی مظاہرے حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہیں، آئی ایم ایف کے اشاروں پر عمران خان کی جانب سے مسلسل مہنگائی میں اضافہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

توہین رسالت و توہین مذہب کا قانون موجود ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button