پاکستان

توہین رسالت و توہین مذہب کا قانون موجود ہے

سیالکوٹ سانحہ سے اسلام اور پاکستان کی بدنامی ہوئی:علماء و مشائخ

Muhammad Tahir Mehmood Ashrafi
توہین ناموس رسالت عظیم جرم ہے لیکن توہین ناموس رسالت کا غلط الزام بھی سنگین جرم ہے ‘مولانا تقی عثمانی، حافظ طاہر اشرفی و دیگر

لاہور(آواز نیوز) توہین رسالت و توہین مذہب کا قانون موجود ہے ، کسی بھی فرد ، گروہ یا جماعت کو حق حاصل نہیں کہ توہین رسالت و توہین مذہب کے مجرم کو قتل یا نقصان پہنچائے، کسی شکایت کی صورت میں قانون اور عدالت کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔

سیالکوٹ سانحہ سے اسلام اور پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے ، چیف جسٹس آف پاکستان توہین رسالت و توہین مذہب کے مقدمات کے فوری ٹرائل کا حکم دیں، مقدمات میں تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔

پاکستان دشمن عناصر کو پراپیگنڈہ کا موقع ملتا ہے ، ملک بھر کے علما ءو مشائخ ، وزیر اعظم اور کور کمانڈر کانفرنس کے اعلان کا خیر مقدم اور تائید کرتے ہیں۔ یہ بات ملک بھر میں خطبات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے علما و مشائخ ، ذاکرین ، واعظین نے کہی۔

حضرت مولانا مفتی تقی عثمانی ، چیئرمین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا قاری حنیف جالندھری ، پروفیسر ساجد میر ، علامہ عارف واحدی، حضرت پیر نقیب الرحمن ، مولانا ابو الخیر زبیر اور دیگر نے علما ءو مشائخ نے کہا کہ توہین ناموس رسالت عظیم جرم ہے لیکن توہین ناموس رسالت کا غلط الزام بھی سنگین جرم ہے ، سانحہ سیالکوٹ کی مذمت میں قومی اتفاق رائے ہے۔

Sialkot incident today in urdu.

لیکن بعض عناصر قوم کو تقسیم کرنے کیلئے توہین ناموس رسالت و توہین مذہب کے قوانین کو نشانہ بنا رہے ہیں، قانون توہین ناموس رسالت و توہین مذہب انسانی جانوں اور ملک میں امن و استحکام کا ذریعہ ہے ، علما ءاسلام کا اتفاق ہے کہ جب قوانین موجود ہیں تو کسی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی شرعاً قانوناًاجازت نہیں ہے۔

دریں اثناء گرینڈ جامعہ مسجد بحریہ ٹاﺅن لاہور میں نماز جمعہ کے اجتماع کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ آج ملک بھر میں تمام مکاتب فکر کے علما و مشائخ نے سانحہ سیالکوٹ پر متفقہ آواز بلند کی ہے ، ملک بھر میں توہین ناموس رسالت و توہین مذہب کے قوانین کے حوالے سے آگاہی مہم شروع کر رہے ہیں۔

اجلاس ریاست پاکستان اقلیتوں کو حقوق کی فراہمی اور تحفظ کی پابند ہے

دین اسلام اور ناموس مصطفی کا نام اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے والے مجرم ہیں ، قوم کو دہشت گردی کے خاتمہ کی طرح انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے بھی متحداور منظم ہو کر ملکی سلامتی کے اداروں ، حکومت اور افواج پاکستان کا ساتھ دینا ہے۔

انہوں نے کہاوزیر اعظم عمران خان اور کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ قومی جذبات کی ترجمانی ہے ، صوبائی حکومت سانحہ سیالکوٹ کے مقدمہ کے حوالے سے بہتر اقدامات کر رہی ہے، مجرمین اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج لاہور میں تمام مذاہب کے قائدین سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button