یوکرینی گلوکارہ کمالیہ نے پاکستانی گانوں پر پرفارم کر کے میلہ لوٹ لیا
کراچی (آوازنیوز)کراچی آرٹس کونسل میں تین روزہ میوزیکل فیسٹیول کے رنگا رنگ میلے میں پاکستانی فنکاروں سمیت بین الاقوامی گلوکارہ نے بھی شرکت کی۔
اس میوزک فیسٹیول میں جہاں مقامی گلوکاروں نے دھوم مچائی وہیں یوکرین سے آئی گلوکارہ کمالیہ نے اپنی شاندار پرفارمنس اور اردو زبان میں گانے سے فیسٹیول میں چار چاند لگا دیے۔
ابتداءانہوں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو اپنے وطن میں جاری جنگی حالات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ یوکرین کے لوگ جنگ جیتنے کے لئے پرامید ہیں۔
رنویر سنگھ کا امریکی گلوکار ایکون کے ہمراہ چھمک چھلو پر ڈانس،ویڈیو وائرل
پھر انہوں نے اپنے گیتوں سے کراچی والوں کو خوب محظوظ کیا۔ یوکرینی گلوکارہ نے پاکستانی پاپ اسٹار نازیہ حسن کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کا مشہور زمانہ گانا بوم بوم گایا۔
کمالیہ نے پاکستان سے بھی اظہار محبت کرتے ہوئے دل دل پاکستان گایا تو شائقین انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔اس موقع پر صدر آرٹس کونسل پاکستان کراچی احمد شاہ اور سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے یوکرینی گلوکارہ کو ایوارڈ سے بھی نوازا ۔