شوبز

رنویر سنگھ کا امریکی گلوکار ایکون کے ہمراہ چھمک چھلو پر ڈانس،ویڈیو وائرل

ممبئی (آوازنیوز)بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ کی امریکی گلوکار ایکون سے دبئی میں ملاقات ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

عالیہ بھٹ کی نئی تصویر نے سب کو اپنے سحر میں جکڑ لیا

رنویر سنگھ ابوظہبی میں منعقد ہونے والی ایف ون ریس میں شرکت کے لیے متحدہ امارات میں موجود ہیں۔اس دوران رنویر سنگھ کی ابوظہبی میں امریکی گلوکار ایکون سے ملاقات ہوگئی۔

بھارتی اداکار نے اس ملاقات کے دوران اپنے مخصوص انداز میں ایکون کے ساتھ مل کر شاہ رخ خان کی فلم را ون کے مشہور گانے چھمک چھلو پر ڈانس کیا۔

دونوں فنکاروں کی اس ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور صارفین کی جانب سے بہت پسند بھی کی جارہی ہے۔

کام کے حوالے سے بات کریں تو رنویر سنگھ کی اگلی فلم سرکس رواں برس 23 دسمبر کو کرسمس تہوار کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

اس فلم میں رنویر سنگھ کے علاوہ جیکولین فرنینڈس، پوجا ہیگڑے، ورون شرما اور جانی لیور اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

Ranveer And Akon Dancing Together | Showbiz News in Urdu | Ranveer Singh And Akon Dancing Together Filmfare Awards 2022 Dubai

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button