روزانہ بیکنگ سوڈے کا پانی پینے کا مشورہ دینے پر عائشہ عمر کو شدید تنقیدکا سامنا
لاہور (آواز نیوز) معروف اداکارہ عائشہ عمر کی جانب سے لوگوں کو روزانہ بیکنگ سوڈا کا پانی پینے کا مشورہ دینے کی وائرلہونے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
کچھ عرصہ قبل عائشہ عمر نے ایک ٹی وی شو میں فٹنس کی بات کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ وہ یومیہ پینے کے پانی میں بیکنگ سوڈا ملا کر پیتی ہیں۔
ان کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انہوں نے مداحوں کو مشورہ دیا کہ جن افراد کو تیزابیت کا مسئلہ ہے، وہ یومیہ بیکنگ سوڈا کا پانی پئیں۔
” اینیمل“ جیسی فلموں کی وجہ سے بھارت میں فلم سازی کا کلچر تباہ ہوگیا :منوج باجپائی
اداکارہ ویڈیو میں بتاتی نظر آتی ہیں کہ صبح و شام پانی کے ایک گلاس میں نصف چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا ملا کر پینا جسمانی صحت کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے۔
عائشہ عمر کی جانب سے لوگوں کو بیکنگ سوڈا کا پانی پینے کا مشورہ دیے جانے کے بعد انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا اور صارفین نے لکھا کہ اداکارہ کے مشورے کسی کے لیے صحت کے سنگین مسائل بھی پیدا کرسکتے ہیں۔
ساتھ ہی کچھ صارفین نے ان کی باتوں کی تائید بھی کی اور لکھا کہ وہ بھی بیکنگ سوڈا پینے کے پانی میں استعمال کرتے رہے ہیں، انہیں اس سے فائدہ ملا۔
Ayesha Umar News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Ayesha Omar claims to drink baking soda for fitness.