شوبز

سلمان خان اور سنی دیول ایک ساتھ بڑے پردے پر آنے کیلئے تیار

ممبئی(آواز نیوز) بالی ووڈ سپرسٹار سلمان خان اور سنی دیول ایک مرتبہ پھر بڑے پردے پر آنے کےلئے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں فلم غدر 2 کی کامیابیاں سمیٹنے والے سنی دیول کی اگلی فلم میں سلمان خان بھی نظر آئیں گے۔

سنی دیول کے اگلے پروجیکٹ کا نام سفر بتایا جارہا ہے اور یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اس میں سلمان خان بطور مہمان اداکار نظر آئیں گے۔

روزانہ بیکنگ سوڈے کا پانی پینے کا مشورہ دینے پر عائشہ عمر کو شدید تنقیدکا سامنا

میڈیا رپورٹ کے مطابق سنی دیول نے اپنی فلم میں کیمیو کردار ادا کرنے کےلئے سلمان خان سے درخواست کی تھی جو انہوں نے قبول کرلی۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ سلمان خان اپنی اس فلم میں سپر اسٹار سلمان خان کا ہی کردار نبھارہے ہیں۔

Salman Khan And Sunny Deol On The Big Screen.Showbiz News in Urdu.Salman Khan and Sunny Deol Coming Together on Big Screen after Many Years Safar Movie.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button