شوبز

ماہرہ خان کے ولیمے کی تصاویر وائرل

کراچی(آوازنیوز) پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی شادی کے پانچ ماہ بعد ان کے دعوتِ ولیمہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اکتوبر 2023 میں ماہرہ خان نے اپنے قریبی دوست سلیم کریم سے شادی کی تھی، اداکارہ کی شادی کی مختلف تقاریب کی تصاویر پاکستان سمیت بھارتی میڈیا کی بھی زینت بنی تھیں۔

ماہرہ خان کی شادی کی تقاریب میں دعائے خیر، مایوں، ڈھولکی، مہندی اور نکاح کی تقاریب شامل تھیں، اداکارہ ہر تقریب میں دلکش اور حسین نظر لگ رہی تھیں۔

سلیم کریم اور ماہرہ خان کی شادی میں شوبز انڈسٹری کی چند معروف شخصیات نے بھی شرکت کی تھی جن میں عائشہ عمر، فواد خان، سرمد کھوسٹ، شہریار منور، مومل شیخ سمیت دیگر شامل تھے۔

زارا نور عباس نے شوبز انڈسٹری سے 1 سال کا بریک لے لیا

اب شادی کے تقریباََ 5 ماہ بعد ماہرہ خان کے ولیمے کی تصاویر منظرِ عام پر آئی ہیں، یہ تصاویر سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ’فاطمہ طارق‘ نامی فوٹوگرافی پیج کی جانب سے جاری کی گئی ہیں، پیج کی جانب سے پوسٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ تصاویر ماہرہ خان کے دعوتِ ولیمہ کی ہیں۔

ولیمے کی تصاویر میں ماہرہ خان نے پاکستانی برانڈ ’بنٹو کاظمی‘ کی تیار کردہ سرخ اور گولڈن رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی ہے جبکہ اداکارہ کا میک اپ انعم فاروق خان نے کیا۔

پوسٹ میں یہ تصدیق نہیں کی گئی کہ ماہرہ خان کے ولیمے کی تقریب اکتوبر میں منعقد ہوئی تھی یا پھر حال ہی میں اس تقریب کا انعقاد کیا گیا۔واضح رہے کہ ماہرہ خان نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری کے ساتھ کی تھی جن سے اداکارہ کا ایک بیٹا اذلان ہے تاہم شادی کے 8 سال بعد 2015 میں دونوں میں طلاق ہوگئی تھی۔

Photos of Mahira Khan’s wedding are viral.Showbiz News in Urdu.Mahira Khan Beautiful Wedding Photos Goes Viral | Salim Karim | Pakistani Actress | White Dress |BOL

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button