فلم ”بچنا اے حسینوں“ میں رنبیر کپور کو نمایاں کرنے کیلئے میرا کردار کاٹ دیا گیا:کترینہ کیف
ممبئی (آواز نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے رنبیر کپور کی 2008 کی بلاک بسٹر فلم بچنا اے حسینوں میں کاسٹ ہونے اور پھر فلم سے غائب ہونے کی کہانی سنا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ رنبیر کپور کی فلم ”بچنا اے حسینوں“ میں دیپیکا پڈوکون، بپاشا باسو اور منیشا لامبا کے ساتھ میں چوتھا کردار تھی۔
نہال نسیم سر سے پاﺅں تک مجھے کاپی کرتی ہے: آئمہ بیگ
رنبیر کپور ان لڑکیوں سے محبت کے دعوے کرتا تھا اور فلم اسی کہانی کے گرد گھومتی تھی۔ مجھے یہ کہانی پسند آئی تھی اور آڈیشن کے بعد میری سلیکشن بھی چوتھی لڑکی کردار کے طور پر ہوگئی
۔تاہم کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ فلم میں سے میرا کردار کاٹ دیا گیا تھا تاکہ رنبیر کپور کو فلم میں زیادہ نمایاں کیا جاسکے۔
اس وجہ سے میں ”بچنا اے حسینوں“ میں کام کرنے کے باوجود فلم کا حصہ نہیں بن سکی۔