شوبز

نہال نسیم سر سے پاﺅں تک مجھے کاپی کرتی ہے: آئمہ بیگ

لاہور (آواز نیوز) گلوکارہ آئمہ بیگ نے دعویٰ کیا ہے کہ ابھرتی ہوئی گلوکارہ نہال نسیم مجھے مکمل کاپی کرتی ہیں۔معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے اپنے کیریئر اور بریک اپ اسٹوری سمیت مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

انڈر ریٹیڈ پاکستانی گلوکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے آئمہ بیگ نے کہا کہ فبیحہ اور نرملا سمیت کئی لڑکیاں ہیں جو بہت اچھا گاتی ہیں لیکن لوگ انکے نام بھی نہیں جانتے لیکن ایک لڑکی جس پر مجھے بہت فخر ہوتا ہے وہ نہال نسیم ہے

اداکارہ سونم باجوہ نے 3 سال سے خفیہ شادی کر رکھی ہے، بھارتی میڈیا کا دعوی

آئمہ بیگ نے کہا نہال نسیم وہ لڑکی ہے مجھے یاد ہے کہ اس کی شروعات کیسے ہوئی۔ نہال نسیم سر سے پاو¿ں تک مجھے کاپی کرتی ہے اور نہ صرف آواز بلکہ دکھنے میں بھی میری نقل کرتی ہے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یہ تعریف ہے؟، تو آئمہ بیگ نے کہا ”یہ میرے لیے ایک کارنامہ ہے کہ میں نے کسی کو اتنا متاثر کیا کہ اس نے میری نقل کی ہے۔“یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 18 سالہ نہال نسیم اس وقت وجاہت برادران عاشر اور نائل کے ساتھ اپنے وائرل ہونے والے گانے ‘صدقے’ کے لیے خوب پذیرائی حاصل کر رہی ہیں۔

Nihal Naseem copies me from head to toe: Aima Baig .Showbiz Newz in Urdu.Aima Baig gets Shocked by the Beautiful Voice of Nehaal Naseem | Nehal Naseem’s Journey | Desi Tv

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button