چاہت فتح علی خان کا گانا ”بدوبدی 2“ریلیز کرنے کا اعلان
لاہور (آن لائن) سوشل میڈیا پر شہرت پانے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے’بدو بدی 2′ گانا جلد ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چاہت فتح علی خان نے ملکہ ترنم نور جہاں کا معروف پنجابی گانا ’اکھ لڑی بدو بدی‘ کا ری میک بنایا تھا، 28 ملین ویوز حاصل کرنے والے اس گانے کو یوٹیوب نے کاپی رائٹ ہونے کی وجہ سے ڈیلیٹ کردیا۔
مدیحہ امام نے ہندو سے شادی کی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
تاہم اب گلوکار کا ایک ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے ‘بدو بدی 2’ گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔چاہت فتح علی خان نے ویڈیو کلپ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، نیپال اور سری لنکا میں اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بہت سے پراجیکٹ ریلیز ہونے والے ہیں اور یوٹیوب چینل کیلئے ایک فلم ”سبق“ بھی بنا رہا ہوں۔
گلوکار نے کہا کہ 6 گانے ریلیز کیے جائیں گے جبکہ ”بدوبدی2“ گانا بھی جلد آرہا ہے اور گانوں میں خوبصورت اور نئی ماڈلز بھی کام کریں گی۔