شوبز

مدیحہ امام نے ہندو سے شادی کی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے اپنے بھارتی شوہر کے مذہب سے متعلق ایک با پھر وضاحت پیش کردی۔

حال ہی میں مدیحہ امام نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شوہر کے ہمراہ ویڈیو شیئر کی تھی جس پر شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے اس جوڑی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

اسی پوسٹ پر زیادہ تر صارفین نے نفرت انگیز  تبصرے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ مدیحہ امام کے شوہر غیر مسلم ہیں، کچھ صارفین نے اُنہیں عیسائی جبکہ کچھ نے اداکارہ کے شوہر کو ہندو کہا تھا۔

صارفین نے یہ سوال بھی اُٹھائے کہ مدیحہ امام نے پاکستانی شخص کے بجائے بھارتی شخص سے شادی کیوں کی؟

علی سیٹھی کے ہمشکل کو بھارتی الیکشن میں شکست

ایک صارف نے مدیحہ امام سے پوچھا کہ آپ سید گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں، کیا سید خاتون کسی ہندو سے شادی کر سکتی ہیں؟

اس سوال کے جواب میں وضاحت دیتے ہوئے مدیحہ امام نے کہا کہ میں لاکھوں بار پہلے بھی بتا چکی ہوں کہ میرے شوہر ہندو نہیں ہیں۔

مدیحہ امام نے کہا کہ ہمارا نکاح ہوا تھا لہٰذا مہربانی کرکے اب ایسی منفی باتیں کرنا بند کریں اور پُرسکون ہوجائیں۔

اداکارہ نے صارفین سے درخواست کی کہ کسی کے بھی مذہب، رنگ اور نسل پر تنقید کرنا بند کریں۔

Madiha Imam Married a Hindu.Showbiz News in Urdu.Madiha Imam married a Hindu? You broke the silence. | Showbies News in Urdu.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button