بین الاقوامی

خاتون شوہر کا کچھ حصہ دوسری خاتون کو عطیہ دے:مصری عالم دین

عجیب وغریب فتوی پر غم وغصہ، مصری عالم شیخ اسلام رضوان نے معذرت کر لی

قاہرہ (آواز نیوز) مصر میں ایک عجیب اور دلچسپ فتوی نے عوام بالخصوص خواتین کو مشتعل کر دیا۔ ملک میں تنازعہ کھڑا ہونے کے بعد مصری عالم دین نے اپنے فتوے سے رجوع کرکے معذرت کرلی۔

مذہبی مبلغ الشیخ اسلام رضوان نے ایک فتوی دیا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایک عورت اپنے شوہر کا کچھ حصہ دوسری خاتون کو عطیہ کرے۔ فتوی پر عوامی غصے کے اظہار کے بعد شیخ اسلام رضوان نے کہا میں نے جو کچھ کہا اس پر معذرت خواہ ہوں۔

شیخ اسلام رضوان نے بتایا کہ ان کا وہ مطلب نہیں تھا جو لفظوں سے سمجھا جا رہا تھا۔ ان کے الفاظ کو غلط سمجھا گیا ہے۔

ہوا کچھ یوں تھا کہ مصری چینل "ٹین” سے بات چیت کرتے ہوئے الشیخ اسلام رضوان نے کہا کہ ایک عورت "شادی کے ذریعے دوسرے خاندان کی حفاظت کے لیے اپنے شوہر کا کچھ حصہ عطیہ کر سکتی ہے” انہوں نے سوال کیا کہ "جب کوئی عورت شادی کرتی ہے۔

تو وہ اپنے شوہر پر قبضہ کیوں کرتی ہے اور یہ کیوں سمجھتی ہے کہ شوہر اس کی نجی جائیداد بن گیا اور اس کے ساتھ اب کسی کو اشتراک کا حق حاصل نہیں انہوں نے استفسار کیا "بیوی یہ کیوں قبول نہیں کرتی ہے کہ اس کا شوہر ایک بیوہ سے شادی کرتا ہے اور اس کے یتیم بچوں کی ذمہ داری اٹھاتا ہے۔

ترکی اورلیبیا کے درمیان سمندری توانائی کے ابتدائی معاہدے پراتفاق

خاص طور پر اگر اس بیوہ کے پاس ذریعہ معاش، آمدنی یا رہائش بھی نہیں ہے؟”۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ایسی خواتین موجود ہیں جو خود پیش کش کرتی ہیں کہ ان کا شوہر دوسری عورتوں سے شادی کرے "اس فتوے نے مصر میں بڑا تنازعہ کھڑا کردیا اور خواتین میں بڑے پیمانے پر غصہ پیدا کیا۔

مبلغ الشیخ اسلام رضوان نے کہا کہ انہوں نے پہلے ہی اپنی کہی ہوئی باتوں پر معذرت کر لی ہے اور دوسروں نے اسے غلط سمجھا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس کا مطلب یہ نہیں تھا جو لفظی طور پرسمجھا جارہا تھا ۔ اس واقعہ سے میں نے غلطی ہونے پر معافی مانگنے کی ضرورت اور اہمیت کو بھی سیکھ لیا ہے۔

Religious Preacher Sheikh Islam Rizwan Fatwa News in Urdu | To whom did Muhammad Rizwan present the Holy Quran, including Matthew Hayden?

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button