امریکہ

بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی، امریکی سینیٹر

واشنگٹن (آواز نیوز)ڈیمو کریٹک پارٹی کے سینیٹر کرس وان ہالن کہتے ہیں کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی، امریکہ نے پاکستان کے معاملے میں آئی ایم ایف کو ہنگامی معاشی ریلیف کے ساتھ آگے آنے کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی ڈاکٹرز کی تنظیم کے ڈی ایم وی چیپٹر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی سینیٹر کرس وان ہالن بطور مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

اس موقع پر پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک عرصے سے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہوں، اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستانی سیاست سے متعلق کچھ بھی انجینئرنگ کرنے کی کوشش نہیں ہوئی، امریکا، دیگر جمہوریتیں اور پاکستانی عوام یقینی بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں کہ انتخابات آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔

وائٹ ہاﺅس کابھارت کے ساتھ شراکت داری کا آغاز

ڈیمو کریٹک پارٹی کے سینیٹر نے کہا کہ پاکستانی عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنے قائدین کا فیصلہ کریں، یقینی بنایا جائے کہ پاکستانی عوام کی مرضی سنی جائے اور ان کی عکاسی کی جائے، انتخابات بالکل آزاد اور منصفانہ ہونا ضروری ہیں۔

سینیٹر کرس وان ہالن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات دنیا بھر میں استحکام اور سلامتی کے لیے اہم ہیں، اسی لیے بائیڈن انتظامیہ پاکستان کے ساتھ انتہائی مضبوط دو طرفہ تعلقات کی خواہاں ہے، پاکستان میں سیلاب کے بعد امریکا کی مدد دیکھنے میں آئی، امریکہ نے یقینی بنانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے کہ آئی ایم ایف اپنے ہنگامی معاشی ریلیف کے ساتھ آگے آیا۔

Latest USA News in Urdu | Latest Joe Biden News in Urdu | Pak embarrassed again; Biden administration ‘ignores’ Bilawal Bhutto during U.S trip

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button