شوبز

کیٹ کی سیاہ ساڑھی میں قاتلانہ اداوں پر مداح فدا

ممبئی(آواز نیوز) بالی ووڈ فلم نگری کی معروف اداکارہ کترینہ کیف عرف "کیٹ” نے چمکتی سیاہ ساڑھی میں ہر سو خوبصورتی کے جلوے بکھیر دئیے جن پر ان کے مداح بھی فدا ہو گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر کترینہ کیف نے چند تصاویر مداحوں سے شیئر کیں جس میں انہوں نے خود کو اس نفاست کے ساتھ سیاہ ساڑھی میں لپیٹا کہ دلکشی کی انتہا کردی۔

جاری کردہ تصویر میں باربی ڈول کترینہ کسی حسین پری کی مانند چمکتے بلاوز اور سیاہ ساڑھی میں کیمرے کے سامنے پوز دیتی نظر آرہی ہیں۔

تبو نے پہلی بار اپنے پاکستانی والد کے بارے میں وضاحت کر دی

واضح رہے کہ اداکارہ کی یہ تصویر ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت سے قبل سامنے آئیں جس نے دیکھتے ہی دیکھتے فیشن کے متوالوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا ہے۔

Katrina Kaif News in Urdu | Latest Bollywood News in Urdu | Katrina Kaif looks Stunning in Black Saree at Jeddah for Red Sea Film Festival

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button