پاکستان

موجودہ سیاسی صورتحال پر مریم نواز کا تبصرہ

سیاست دانوں کو عمران خان کے عبرت ناک انجام سے سبق سیکھنا چاہیے۔نائب صدر ن لیگ مریم نواز کا ٹویٹ

لاہور (آواز نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیراعظم پر تنقید کی ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سیاست دانوں کو عمران خان کے عبرت ناک انجام سے سبق سیکھنا چاہیے۔

خیال رہے کہ ایم کیو ایم کے متحدہ اپوزیشن کے ساتھ معاہدے کے بعد سیاسی صورتحال بالکل تبدیل ہو گئی ہے،اپوزیشن دعویٰ کر رہی ہے کہ وہ یہ بازی جیت چکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے حزب اختلاف اتحاد کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد ایم کیو ایم کے وفاقی وزراءامین الحق اور فروغ نسیم مستعفی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی اتحاد میں شامل متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفاقی وزراءامین الحق اور فروغ نسیم نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

امین الحق وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اور سینیٹر فروغ نسیم وزیر قانون کے عہدے مستعفی ہوئے ہیں، دونوں نے اپنے استعفے وزیراعظم آفس بھجوادیے ہیں اور امین الحق نے استعفیٰ بھجوانے کی تصدیق بھی کردی ہے۔

Maryam Nawaz’s comment on the current political situation | video in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button