شوبز

احسن خان اور سونم باجوہ کا فوٹو شوٹ اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور (آواز نیوز) پاکستانی اداکار احسن خان اور معروف بھارتی اداکارہ سونم باجوہ کی ایک ویڈیو اور فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دونوں فنکار پاکستان کے ایک مشہور برانڈ کے لیے اکٹھے کام کرتے نظر آرہے ہیں۔

دونوں فنکار وں نے خوبصورت لباس زیب تن کرکے فیشن میگزین اور پاکستانی کلاتھنگ برانڈ کے لیے فوٹوشوٹ کروایا، سوشل میڈیا پر مداحوں نے دونوں کے ایک ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

یاسر حسین نے شوبز اسٹارز میں طلاق کی وجہ بتادی

رپورٹ کے مطابق احسن خان اور سونم باجوہ نے یورپی ملک میں فوٹوشوٹ کروایا، دونوں نے بعد ازاں کار میں ویڈیو بنائی جسں میں دونوں ممالک کے فنکاروں نے ایک ساتھ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ سونم باجوہ بھارت کی معروف پنجابی اداکارہ ہیں، وہ اسے قبل متعدد بار پاکستان آنے اور پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکی ہیں،

انہوں نے چند بالی وڈ فلموں میں کام کرنے کے علاوہ ہندی ڈراموں میں بھی کام کیا ہے۔

Ahsan Khan News in Urdu.Showbiz News in Urdu.The Passion And Love For Art Truly Transcends All Borders | F.T Sonam Bajwa & Ahsan Khan.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button