مدیحہ رضوی بھی اداکارہ ثنا جاوید کی حمایت میں سامنے آگئیں
لاہور (آواز نیوز) اداکارہ مدیحہ رضوی پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ و اداکارہ ثنا جاوید پر آوازیں کسنے والوں پر برس پڑیں۔18
فروری کو ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں اپنے شوہر شعیب ملک کو سپورٹ کرنے کے لیے ان کی اہلیہ ثنا جاوید بھی اسٹیڈیم موجود تھیں جس دوران تماشائیوں نے ثنا جاوید کو دیکھ کر ثانیہ مرزا کے نعرے لگائے جس پر ثنا جاوید کچھ پریشان نظر آئیں ۔
اس وائرل ویڈیو پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے نعرے لگانے والوں پر تنقید کی تو وہیں اداکارہ مدیحہ رضوی بھی ثنا جاوید کے دفاع میں سامنے آگئیں۔
شکر گزاری سب سے بڑی دولت، مایوسی سب سے بڑا کفر ہے، عاطف اسلم
مدیحہ رضوی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ یہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا، ہر کسی کی اپنی ذاتی زندگی ہے، کسی عورت کا عوام میں مذاق اڑانا آپ کی اپنی تربیت دکھاتا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اس طرح کی حرکت کرکے آپ اپنے ماں باپ کی عزت اور تربیت کو سرِعام نیلام کررہے ہو، اگر کوئی عورت آپ کے آس پاس خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتی تو آپ صرف ایک جانور ہیں۔
انہوں نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ جس نے بھی یہ نعرے لگائے ہیں، اس کو شرم آنی چاہیے۔