شوبز

شہباز شگری سے منگنی ختم کرنے کا فیصلہ میرا تھا: آئمہ بیگ

لاہور(آواز نیوز)پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے

کہ شہباز شگری سے منگنی ختم کرنے کا فیصلہ میرا تھا۔

آئمہ بیگ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اداکار شہباز شگری سے اپنی منگنی ختم ہونے کے بارے میں بھی بات کی۔

انہوں نے بتایا کہ کچھ خفیہ کہانیاں تھیں جو ہمارے درمیان چل رہی تھیں، لوگ ان کہانیوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتے اور میں ان کہانیوں کے بارے میں بات کرنا نہیں چاہتی کیونکہ ان کہانیوں میں بہت سے اور لوگ بھی شامل تھے جن کا میں نام نہیں لینا چاہتی۔

گلوکارہ نے کہا کہ شادی 2 خاندانوں کے درمیان ایک نیا رشتہ بناتی ہے اور ہم دونوں کی فیملیز کے درمیان کبھی کسی طرح کا کوئی مسئلہ نہیں تھا، دونوں فیملیز بہت اچھی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ منگنی ختم کرنے کا فیصلہ ہمارا باہمی تھا لیکن بنیادی طور پر یہ فیصلہ میرا تھا لیکن اب مجھے لگتا ہے

بھارتی ماڈل تانیا سنگھ کی خودکشی کیس میں تفتیش کیلئے کرکٹر طلب

کہ میرا فیصلہ لینے کا طریقہ غلط تھا۔آئمہ بیگ نے کہا کہ منگنی ٹوٹنے کے بعد میں نے مداحوں کے لیے سوشل میڈیا پر ایک میسیج لگایا تھا جسے بہت عجیب انداز میں سمجھا گیا اور لوگوں نے صرف مجھے برا بھلا کہنا شروع کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت میری فیملی نے مجھے بہت سپورٹ کیا اور میرے بہن بھائی سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید کو مجھ سے چھپاتے تھے لیکن ظاہر ہے

موبائل فون میرے پاس بھی ہے تو مجھے پتہ چل ہی جاتا تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگ میرے بارے میں کس طرح کی باتیں کر رہے ہیں۔

گلوکارہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس مشکل وقت میں جب میں اپنی فیملی کو اپنی وجہ سے پریشان ہوتے دیکھ رہی تھی تو مجھے خودکشی جیسے خیالات آنے لگے تھے۔

Why Did Shahbaz Shigri Break The Engagement With Aima Baig? | Aima Baig Interview | Desi Tv | SB2Q.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button