شوبز
اہلیہ شلپا شیٹی کو اب بھی فحش فلم پروڈیوسر کی بیوی کے طعنے ملتے ہیں، راج کندرا
ممبئی (آواز نیعوز ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر فلم پروڈیوسر اور صنعت کار راج کندرا نے شکوہ کیا ہے کہ ان کی اہلیہ کو اب بھی فحش فلم پروڈیوسر کی بیوی کے طعنے دیئے جاتے ہیں۔
پاکستانی فلم ‘جامن کا درخت’ نے کانز ایوارڈ جیت لیا
حال ہی میں بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں انہوں نے شکوہ کیا کہ ڈھائی سال گزر جانے کے باوجود تاحال ان کی اہلیہ کو طعنے دیئے جاتے ہیں۔
راج کندرا نے بتایا کہ وہ منفی کمنٹس کرنے والے افراد کو فوری طور پر بلاک کردیتے ہیں، تاہم اس باوجود ہر روز کوئی نہ کوئی آکر ان کی بیوی اور بچوں کو ٹرولنگ کا نشانہ بناتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انہیں صرف اور صرف شلپا شیٹی کے شوہر ہونے کی وجہ سے زیادہ نشانہ بنایا جا رہا ہے، اگر وہ معروف شخصیت کے شوہر نہ ہوتے تو انہیں اتنی زیادہ ٹرولنگ کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔