سارا علی خان فلم پروموشن کے دوران حادثے کا شکار
ممبئی (آواز نیوز) بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان نے دو فلموں کی پروموشن کے دوران پیٹ جلنے کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارا علی خان نے انکشاف کیا کہ ان کا پیٹ جل گیا ہے، جبکہ ویڈیو میں ان کے پیٹ پر مرہم لگا ہوا بھی نظر آرہا ہے۔
اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی
مذکورہ ویڈیو میں سارا علی خان نے کہا کہ جب آپ کر رہے ہوتے ہو دو فلموں کا پرومشن تو مشکل کا سامنا تو ہوتا ہی ہے، اب کیا کریں جل گیا میرا پیٹ، ہوگئی میں لیٹ ، اب کرنا پڑے گا سب کو ویٹ۔
اس پوسٹ کے کیپشن میں بھی سارا خان نے شاعرانہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ سارا کا سارا ریڈیو میں خوش آمدید، آج کی تازہ خبر میں جل گئی ہوں، کیا کریں سبق سیکھ گئی ہوں، کیا کہہ سکتے ہیں بری قسمت، لیکن کم سے کم یہ نہیں ہے مرڈر مبارک۔
اس کیپشن میں انہوں نے مرڈر مبارک لکھ کر نیٹ فلکس پر جلد آنے والی فلم مرڈر مبارک کی بھی پروموشن کی جس کی ریلیز ڈیٹ 15 مارچ ہے جبکہ فلم اے وطن میرے وطن کی ریلیز ڈیٹ 21 مارچ بتائی جو پرائم ویڈیو ان پر ریلیز کی جائیگی۔