شوبز

"حارث رﺅف نے گرین کارڈ حاصل کرنے کیلئے امریکا کیخلاف خراب بولنگ کی”احمد علی بٹ

گرم آلو کی طرح کیچز چھوڑے گئے ،اضافی رنز ایسے دیے کہ جیسے بارش ہو رہی ہے،معروف اداکار

کراچی(آواز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد قومی ٹیم پر سخت تنقید کی ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں ڈیبیو کرنے والی ٹیم امریکا نے سپر اوور کے بعد قومی ٹیم کو شکست دے کر پاکستانی شائقین کو غصے سے آگ بگولہ کردیا ہے۔

بھارتی عوام پاکستانی ڈرامے بہت پسند کرتے ہیں، فیصل قریشی

شائقین کرکٹ سوشل میڈیا کے ذریعے قومی ٹیم پر برہم ہورہے ہیں، عام فرد سے لیکر شوبز شخصیات بھی قومی ٹیم کی شکست پر تشویش کا اظہار کررہی ہیں۔

اسی حوالے سے اداکار احمد علی بٹ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اسٹوریز شیئر کیں، انہوں نے اپنی پہلی اسٹوری قومی بیٹر و وکٹ کیپر اعظم خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن آئے گا ۔

جب ہمیں اس پہیلی کا جواب مل جائے گا کہ اعظم خان کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا مقصد کیا ہے؟احمد علی بٹ نے اپنی دوسری اسٹوری میں امریکا کے خلاف قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر کئے سوالات اٹھائے۔

اداکار نے ایک بار پھر وکٹ کیپر اعظم خان سے متعلق سوال کیا کہ کہ اعظم خان ٹیم میں کیوں ہیں اور یہ کن کی پرچی ہیں؟انہوں نے محمد عامر پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے خلاف میچ میں محمد عامر نے اضافی فرینچ فرائز کی طرح رنز دیے۔

احمد علی بٹ نے حارث رﺅف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حارث رﺅف نے میچ کے آخری 15 اوورز میں اس بات کو یقینی بنایا کہ امریکی ٹیم رنز بنالیں تاکہ وہ گرین کارڈ حاصل کر سکیں۔

اداکار نے قومی ٹیم کی خراب فیلڈنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گرم آلو کی طرح کیچز چھوڑے گئے جبکہ اضافی رنز ایسے دیے کہ جیسے بارش ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ پہلی بار ٹورنامنٹ میں شریک ہونے والی امریکی ٹیم نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

Haris Rauf News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Huge Fight between Harris Rauf & Ishan Kishan during the Lunch before Ind vs Pak Asia Cup in Colombo

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button