شوبز

فیصل قریشی کی اونٹ کی کٹی ٹانگ کیلئے افسوس کرنے والوں پر تنقید

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فیصل قریشی نے اُن لوگوں پر کڑی تنقید کی ہے جو ظالم وڈیرے کے ہاتھوں بدترین تشدد کا شکار ہونے والے اونٹ کے لیے افسوس کا اظہار کررہے ہیں۔

حال ہی میں سندھ کے علاقے سانگھڑ میں اپنی زمینوں میں داخل ہونے پر ظالم وڈیرے نے ملازمین کے ہمراہ اونٹ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے اس کی ٹانگ کاٹ دی تھی۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو سوشل میڈیا صارفین غم و غصے سے بھڑک اُٹھے تھے، ویڈیو میں اونٹ کو بلبلاتے اور روتے ہوئے دکھایا گیا تھا، اونٹ کے مالک نے بھی کٹی ہوئی ٹانگ اٹھاکر پریس کلب سانگھڑ پر شدید احتجاج کیا تھا۔

الکا یاگنک میں قوتِ سماعت سے محرومی کی تشخیص

اس دلخراش واقعے پر جہاں اونٹ کا مالک غم میں مبتلا ہے تو وہیں پاکستانی شوبز شخصیات اور ہر عام فرد کی جانب سے ظالم وڈیرے کے دردناک رویے پر برہمی کا اظہار کیا گیا لیکن اداکار فیصل قریشی کے خیالات اس کے برعکس ہیں۔

فیصل قریشی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں جاری کیے گئے نوٹ میں کہا کہ ‘اور پھر مغربی میڈیا سے پتا چلا کہ ایک اونٹ کی ٹانگ ہزاروں فلسطینی بچوں کی گردنوں سے افضل ہے’۔

اداکار نے اُن لوگوں کے لیے افسوس کا اظہار کیا جو اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر ظالم وڈیرے کے خلاف سوشل میڈیا پر سراپا احتجاج ہیں۔

Faisal Qureshi News in Urdu.Showbiz News in Urdu.Faysal Qureshi live after mother interview|faysal Qureshi|faisal Qureshi|faysal Qureshi mother.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button