ظہیر اقبال نے سوناکشی کو تحفے میں کروڑوں کی ‘BMW i7’ دیدی
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کو اُن کے شوہر ظہیر اقبال نے کروڑوں کی لگژری گاڑی تحفہ میں دے دی۔
سوناکشی سنہا نے 23 جون کو اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کی اور اسی دن جوڑے نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹرڈ بھی کروائی۔
شادی کی نجی تقریب کے بعد، سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ممبئی کے ایک پرآسائش مقابل باسٹیان میں شاندار پارٹی (ولیمے) کا اہتمام کیا جس میں اس جوڑے کے اہلخانہ، دوستوں، رشتہ داروں اور بالی ووڈ کے نامور ستاروں نے شرکت کی۔
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ولیمے کی تقریب میں ایک ساتھ لگژری گاڑی بی ایم ڈبلیو آئی 7 میں پہنچے، بھارتی میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سفید رنگ کی لگژری الیکٹریکل گاڑی ظہیر اقبال نے اپنی دلہنیا سوناکشی کو تحفے میں دی ہے۔
سوناکشی سنہا کے بھائیوں نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا
بھارتی میڈیا کے مطابق اس عالیشان BMW i7 کی قیمت تقریباََ دو کروڑ بھارتی روپے ہے جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔
ظہیر اقبال کی جانب سے کروڑوں کی مالیت کی گاڑی تحفے میں ملنے پر سوناکشی سنہا کے مداح کافی خوش ہورہے ہیں جبکہ ہندو انتہا پسند اب بھی جوڑے پر تنقید کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ مسلمان اداکار ظہیر اقبال سے شادی پر سوناکشی سنہا کو ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے، تاہم اداکارہ کے والد اور بالی ووڈ کے سینئیر اداکار شتروگھن سنہا اپنی بیٹی کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔
مزید پڑھیں: سوناکشی سنہا نے شادی پر اپنی والدہ کی 44 سال پُرانی ساڑھی پہنی؟
شتروگھن سنہا نے بھارتی میڈیا ے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی نے کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی کام نہیں کیا ہے، سوشل میڈیا پر سوناکشی کی ٹرولنگ کرنے والے بیروزگار لوگ ہیں۔