شوبز

شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ، بلال قریشی حکومت پر پھٹ پڑے

کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے اداکار بلال قریشی نے شدید گرمی میں طویل گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے حکومت پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

کراچی سمیت ملک بھر کے بیشتر شہر و دیہات شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں جبکہ اس دوران طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی اذیت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دو سال تک والد اور بھائی نے مجھ سے بات نہیں کی، صدف کنول

شہرِ قائد میں کے الیکٹرک نے بیشتر علاقوں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ طور پر 12، 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں نہ صرف شہری شدید گرمی کی وجہ سے مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں بلکہ اس کی وجہ سے کئی اموات بھی ہوچکی ہیں۔

ایسے میں پاکستانی اداکار بلال قریشی نے شدید برہم ہوتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں حکومتِ پاکستان کے نام پیغام جاری کیا ہے۔

بلال قریشی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ ہر سال شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بِل بڑھا دیے جاتے ہیں، غریب لوگ رو رہے ہیں۔

اداکار نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے ٹیکسوں نے عوام کو پاگل کردیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو کچھ حیا کرنی چاہیے اور اس بدترین گرمی میں تھوڑی شرم بھی کرنی چاہیے۔

Loadshedding in extreme heat, Bilal Qureshi lashed out at the government.Showbiz News in Urdu.Extreme Heat & Load Shedding in Karachi | Faisal Edhi Special Talk | Breaking News

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button