آنیوالے دنوں میں مجھے اپنے گھر کی بجلی کٹوانی پڑے گی، عثمان پیرزادہ
بجلی کے بھاری بلوں اور حکومت کی جانب سے لگائے گئے کمر توڑ ٹیکسوں نے عوام کی زندگی کو جہنم بنا دیا ہے، پاکستان میں ہر کوئی رو رہا ہے پھر چاہے وہ غریب عوام ہو یا پھر شوبز شخصیات، مہنگائی اور بجلی کے بلوں نے سب کو پریشان کردیا ہے۔
ایسے میں سینیئر اداکار عثمان پیرزادہ نے بھی اپنے حالیہ انٹرویو میں بجلی کے بلوں کے بارے میں بات کی، اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے گھر کا بجلی کا بل دیکھ کر چونک گیا کیونکہ وہ میری سوچ سے بہت زیادہ تھا۔
میں مسلسل درد اور تکلیف میں ہوں، حنا خان
عثمان پیرزادہ نے کہا کہ میں، میری اہلیہ اور میری بیٹی ہم ایک ہی اے سی استعمال کرتے ہیں اور ہم تینوں اُسی ایک کمرے میں سوتے ہیں لیکن اس کے باوجود بہت زیادہ بل آیا ہے۔
سینیئر اداکار نے کہا کہ میں نے سولر سسٹم لگانے کا سوچا تھا لیکن اب ہماری حکومت اُس میں ٹیکس لگانے کی کوشش کررہی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میں سوچتا ہوں کہ ہمارے پاس تو وسائل ہیں لیکن جن لوگوں کے پاس وسائل نہیں ہیں وہ کس طرح اس شدید گرمی میں بجلی کے بل ادا کریں گے۔
عثمان پیرزادہ نے مزید کہا کہ اگر حالات بہتر نہ ہوئے اور اسی طرح زیادہ بل آتے رہے تو مجھے مجبوراََ اپنے گھر کی بجلی کٹوانی پڑے گی۔