امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف حالیہ کارروائیوں کا بھرپور دفاع کیا اور دعویٰ کیا کہ اگر امریکہ حملہ نہ کرتا تو ایران دو ہفتوں کے اندر ایٹمی ہتھیار بنانے کی پوزیشن میں آجاتا۔
امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے اقتدار میں آتے ہی امریکی افواج کو مضبوط بنانے پر کام کیا اور آج انہیں اپنی فوج کی کارکردگی پر فخر ہے۔
ان کے بقول ایران کے خلاف کارروائی میں طاقت کا بہترین مظاہرہ کیا گیا اور ایرانی میزائلوں و لانچرز کو تباہ کر دیا گیا۔
ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوباما نے ایران کے ساتھ بدترین نیوکلیئر ڈیل کی تھی جسے انہوں نے چار سال قبل ختم کر دیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ حملوں نے ایران کو جوہری پروگرام میں کافی پیچھے دھکیل دیا ہے اور اب امریکہ ایران میں مستحکم پوزیشن میں ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف حالیہ کارروائیوں کا بھرپور دفاع کیا اور دعویٰ کیا کہ اگر امریکہ حملہ نہ کرتا تو ایران دو ہفتوں کے اندر ایٹمی ہتھیار بنانے کی پوزیشن میں آجاتا۔
امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے اقتدار میں آتے ہی امریکی افواج کو مضبوط بنانے پر کام کیا اور آج انہیں اپنی فوج کی کارکردگی پر فخر ہے۔
ان کے بقول ایران کے خلاف کارروائی میں طاقت کا بہترین مظاہرہ کیا گیا اور ایرانی میزائلوں و لانچرز کو تباہ کر دیا گیا۔
ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوباما نے ایران کے ساتھ بدترین نیوکلیئر ڈیل کی تھی جسے انہوں نے چار سال قبل ختم کر دیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ حالیہ حملوں نے ایران کو جوہری پروگرام میں کافی پیچھے دھکیل دیا ہے اور اب امریکہ ایران میں مستحکم پوزیشن میں ہے۔