پاکستانشوبز

سونا آج پھر مہنگا ہوگیا، قیمتوں میں بڑا اضافہ

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں  آج منگل کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 28 ڈالرواضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔

کا اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 560 ڈالر فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ کے زیرِ اثر مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے دوسرے دن فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 78ہزار 762 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح مقامی سطح پر فی 10 گرام سونا بھی 2401 روپے مہنگا ہونے سے 4 لاکھ 10 ہزار 461 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا اور نئی قیمت 73 ڈالر فی اونس ہوگئی جب کہ مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی 260 روپے مہنگی ہوکر 7784 روپے اور فی 10 گرام چاندی 223 روپے بڑھ کر 6673 روپے کی سطح پر آ گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button