شوبز

مہوش حیات کا سیالکوٹ واقعے پر شدید برہمی کا اظہار

میرے پاس جذبات کا اظہار کرنے کےلئے الفاظ کافی نہیں ،بحیثیت قوم سر شرم سے جھک جانا چاہیے

’ہم وزیراعظم کی طرف دیکھ رہے ہیں ،سفاکیت کو روکنے کےلئے فوری کارروائی کریں، اداکارہ

لاہور (آواز نیوز)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سیالکوٹ واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کردیا۔ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں مہوش حیات نے کہا کہ ’میرے پاس جذبات کا اظہار کرنے کےلئے الفاظ کافی نہیں ہیں۔

کنگنا رناوت پر ہجوم کا حملہ، خاتون نے بولنے سے پہلے سوچنے کا مشورہ دیدیا

مہوش حیات نے کہا کہ ’بحیثیت قوم ہمارا سر شرم سے جھک جانا چاہیے۔‘انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’کیا ہم واقعی ایک ایسے ملک میں رہنا چاہتے ہیں جہاں ہجوم کی حکمرانی معمول ہے؟‘۔اداکارہ نے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہم آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں آپ اس سفاکیت کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کریں۔

Mehwish Hayat News Video

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button