عامر جی کو کیسے کورونا وائرس ہوگیا
راکھی ساونت عامر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سن حیران رہ گئیں
عامر خان کو کورونا وائرس ہونا ہمارے لیے ایک بہت بڑی خطرے کی گھڑی ہے، یہ سب بہت خوفناک ہے:بیان
ممبئی (امن نیوز انٹرنیشنل) بھارتی متنازع اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت بالی ووڈ کے مقبول ترین اداکار عامر خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سن حیران رہ گئیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راکھی ساونت کو دوران گفتگو صحافیوں نے بتایا کہ بالی ووڈ اداکار عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
آپ ناگن ڈانس اور شادیوں کے سوا کچھ نہیں کرسکتے، مشی خان عامر لیاقت پر برس پڑیں
یہ خبر سننے کے بعد راکھی ساونت حیران ہوگئیں اور کہنے لگیں کہ عامر جی کو کیسے کورونا وائرس ہوگیا۔راکھی ساونت نے کہا کہ عامر خان کو کورونا وائرس ہونا ہمارے لیے ایک بہت بڑی خطرے کی گھڑی ہے۔
یہ سب بہت خوفناک ہے۔بھارتی اداکارہ نے عامر خان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار کو بہت زیادہ یاد کر رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عامر خان کے ترجمان نے بتایا تھا کہ اداکار کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں۔