پاکستان

انسداد سگریٹ نوشی کا عالمی دن،پاکستان بھر میں آگاہی سیمینار کا انعقاد

پاکستان میں سگریٹ نوشی ایک بڑا چیلنج ،ہرسال ڈیڑھ لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوتی ہیں:وزیرصحت عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد(آواز نیوز)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سگریٹ نوشی کی روک تھام کا عالمی دن 31مئی کو منایا گیا،اس سال تمباکو نوشی کے عالمی دن کا مرکزی موضوع "تمباکو: ہمارے ماحول کے لیے خطرہ” ہے کے عنوان سے منایا گیا۔

اور اس موضوع پر ملک بھر کے مختلف شہروں میں سیمینار اور آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا ۔اس حوالے سے وزیر صحت عبد القادر پٹیل نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد تمباکواور سگریٹ نوشی کے استعمال سے خطرات کی نشاندہی کرنا ھے۔

مہم کا مقصد تمباکو کے ماحولیاتی اثرات کے بارے میں عوام میں شعور و آگاہی پیدا کرنا ہے۔ سگریٹ نوشوں کو "سگریٹ نوشی چھوڑنے” کا ایک اور جواز فراہم کرے گا۔

سگریٹ نوشی کی عالمی وبا سے ہر سال دنیا بھر میں تقریبا 80 لاکھ افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ ان میں سے 70 لاکھ سے زائد ہلاکتیں سگریٹ کے براہ راست استعمال سے ہوتی ہیں ۔

انڈے: صحت کے لیے‘اتنے’مفید کہ یقین نہ آئے

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سگریٹ نوشی صحت عامہ کا ایک بڑا چیلنج بنی ہوئی ہے۔جس سے سالانہ 163,500 ہلاکتیں ہو جاتی ہیں۔ 6 سے 15 سال کی عمر کے 1200 پاکستانی بچے روزانہ سگریٹ نوشی شروع کر دیتے ہیں۔

عبد القادر پٹیل کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سگریٹ نوشی سے بچانے کی مربوط حکمت عملی پر عمل درامد کو یقینی بنارھی ھے اور سگریٹ نوشی پر قابو پانے کیلئے بھر پور اقدامات کر رہی ھے۔

سگریٹ نوشی پر قابو پانے کیلئے صوبوں کے ساتھ ملکر قومی پالیسی تیار کی ھے۔سگریٹ کے اشتہارات، پروموشنز اور اسپانسرشپ اور متعلقہ مصنوعات کی تمام اقسام پر پابندی ہے۔

حکومت نے سگریٹ کے پیکٹ پر 60 فیصد گرافک ہیلتھ وارننگ نافذ کر رکھی ہے اور 18 سال سے کم عمر افراد کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی ہے۔

World Anti-Smoking Day Awareness Seminar Urdu News | World No Tobacco Day 2021 – How tobacco affects your lungs and immune system? Commit to Quit

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button