پاکستان

یہ حکومت ایک سازش کے تحت آئی ہے:شیخ رشید

جو کہتے ہیں یہ سازش نہیں مداخلت تھی سپریم کورٹ اس کا ازخود نوٹس لے، لوٹوں کی اسمبلی پر لعنت بھیجتا ہوں،کارکنوں سے خطاب

اسلام آباد (آواز نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ حکومت ایک سازش کے تحت آئی ہے،ہم ان چوروں،ڈاکووں،بدمعاشوں کو نہیں مانتے۔

شیخ رشید نے لال حویلی کے باہرکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چور اور ڈاکو ایک سازش کے تحت آئے ، جو کہتے ہیں یہ سازش نہیں مداخلت تھی سپریم کورٹ اس کا ازخود نوٹس لے۔

انہوں نے کہا کہ لوٹوں کی اسمبلی پر لعنت بھیجتا ہوں، ان چوروں کا اتحاد عمران خان کے خلاف ہے، ان چوروں کا کوئی نظریہ نہیں یہ گندے انڈے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی قوم کو فیٹف کی شرائط پوری ہونے پر مبارکباد

ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعتیں ہمیں الزام دیتی تھیں کہ مہنگائی کردی جبکہ اب ڈالر مہنگا، کارخانے بند اور پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی۔

کوئی ان سے پوچھے 210 روپے پر ڈالر کیسے پہنچا؟شیخ رشید نے کہا کہ لندن میں بیٹھا شخص اب پاکستان کیوں نہیں آرہا؟جبکہ یہ ساری سازش آصف زرداری نے کی ہے جو ن لیگ کا جنازہ نکالے گا۔

This government has come under a conspiracy Sheikh Rashid PTI News in Urdu

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button