کپور نے بیٹے جے کی یوگا کرتے تصویر شیئر کردیں
توازن زندگی اور یوگا بہت ضروری ہے‘بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور خان
ممبئی (آواز نیوز)بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور خان نے عالمی یوم یوگا کی مناسبت سے اپنے بیٹے جہانگیر علی خان عرف جے کی یوگا کرتے دلچسپ تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔
کرینہ کپور نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے جہانگیر کی ایک تصویر کی جھلک دکھائی جس میں ننھے نواب کو یوگا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
امیتابھ سے مشابہہ تصویر پھر وائرل ’یہ پاکستان میں رہتے ہیں
ساتھ ہی انہوں نے یوگا کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔عالمی یوم یوگا کے موقع پر اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ننھے نواب کے ساتھ اس کی نینی بھی موجود ہے۔
سفید شرٹ اور سبز شارٹس میں ملبوس جہانگیر علی خان تصویر میں اپنے دونوں ہاتھ رنگین میٹ، جس پر جانوروں کی تصویریں بنی ہوئی ہیں، یوگا کی پوزیشن میں رکھے ہوئے ہیں۔
کرینہ نے تصویر کے کیپشن میں یوگا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’توازن زندگی اور یوگا بہت ضروری ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس کرینہ کپور نے عالمی یوم یوگا کے موقع پر سیف علی خان اور بڑے بیٹے تیمور کی ایک ساتھ یوگا کرتے تصویر شیئر کی تھی۔
kareena kapoor with sons news entertainment news in urdu