رنویر سنگھ کس بالی ووڈ سپر اسٹار کے پڑوسی بننے جارہے ہیں؟
ممبئی(آواز نیوز) رنویر سنگھ اور ان کے والد جگجیت سندر سنگھ بھونانی کی فرم ’اوہ فائیو اوہ میڈیا ورکس ایل ایل پی‘ نے باندرا بینڈ اسٹینڈ ایریا، ممبئی میں ایک کواڈرپلیکس خریدا ہے۔
رنویر اب شاہ رخ خان کے پڑوسی ہوں گے کیونکہ اپارٹمنٹ کی عمارت ’منت‘ کے قریب ہے۔ اسی طرح وہ سلمان خان کے ’گلیکسی اپارٹمنٹ‘ کے بھی قریب ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ اور اُن کے والد کی فرم نے یہ رہائش گاہ 119 کروڑ میں خریدی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ملک میں رہائش اختیار کیلئے سب سے مہنگے سودوں میں سے ایک ہے۔ اپارٹمنٹ کا کل رقبہ 11,266 مربع فٹ کارپٹ ایریا ہے اور یہاں 1,300 مربع فٹ کی چھت ہے۔
جاوید اخترچاہتے تھے میں خود کشی کرلوں،کنگنا رناوت
اداکار کو عمارت میں 19 کار پارکس تک رسائی حاصل ہوگی۔Indextap.com کی فراہم کردہ دستاویزات کے مطابق رنویر نے یہ اپارٹمنٹ زیر تعمیر ساگر ریشم کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی میں خریدا ہے۔