اداکارہ سارہ علی اور جھانوی کپور کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل
ممبئی(آوز نیوز) انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں جھانوی کپور کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ سارہ علی اور اداکارہ جھانیی نے حال ہی میں بھارتی شو کافی وتھ کرن میں شرکت کی ہے جس کی قسط فلحال نشر نہیں کی گئی ہے۔
سارا علی خان کے ذریعہ شیئر کی گئی تازہ تصاویر میں ان کا اور اداکارہ جھانوی کے گلیمرس لک کو دیکھا جاسکتا ہے۔سارا علی خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔
سارا علی خان کو بھلے ہی بالی ووڈ میں کم وقت ہوا ہو، لیکن اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی شخصیت سے بھی انہوں نے ہمیشہ لوگوں کا دل جیتا ہے۔سارا علی خان کی ان تصاویر پر فینس کمنٹس کر رہے ہیں ایک یوزر نے اداکارہ کی اس پوسٹ پر اپنے عشق تک کا اظہار کردیا۔ایک انسٹا صارف نے لکھا کہ آئی لو یو سو مچ مس خوبصورت ساراوہیں۔
مداح کی انتہائی شرمناک حرکت، سونم کپور کی جعلی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
ایک دوسرے یوزر نے لکھا آپ بالی ووڈ کی اصلی کوئن ہو۔جبکہ ایک اور یوزر نے تو فلم اترنگی رے میں ان کی اداکاری کی تعریف کے پل باندھے۔ واضح رہے کہ سارا علی خان کے لک پر دو لاکھ سے زیادہ لائیکس آچکے ہیں۔ سارہ علی خان نے اپنے انداز اور کام کرنے کی صلاحیتوں کی مدد سے اپنا وہ نام بنالیا ہے جو ان کی ہم عمر اداکارائیں حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔